28 دسمبر 2013 - 20:30
روضہ حضرت زینب(س) کے مدافع دو شہیدوں کا تشییع جنازہ+تصاویر

حزب اللہ لبنان نے آج اس ملک کے دو شہروں میں شام میں ہوئے شہید دو مجاہدوں کے پیکروں کو اپنے کاندھوں پر حمل کر کے بڑی شان و شوکت کے ساتھ ان کے جلوس ہائے جنازہ نکالے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے جنوبی علاقے’’ناقورہ‘‘ کے مجاہد حسین رائف ملیجی کے پیکر کو آج اس علاقے کے انقلابی اور جانثار قوم نے تشییع جنازہ کیا۔ رائف ملیجی شام میں حضرت زینب(ع) کے روضے کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔اس شہید مجاہد کے تشییع جنازہ کے مراسم میں علاقے کے جمع غفیر کے علاوہ حکومتی عہدہ داروں اور حزب اللہ کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔ شہید کے گھر سے تشییع جنازہ کا جلوس نکلا اور ناقورہ شہر کے قبرستاں میں شیخ حسن عیاد کی امامت میں نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید مغفور کو دفن کر دیا گیا۔اس مراسم میں انتظامی ترقی امور کے وزیر الحاج محمد فنیش اور پارلیمنٹ نمائندے نواف موسوی بھی حاضر تھے۔

اسی طرح حزب اللہ لبنان نے شہر صور کے علاقے الحوش شرقی میں بھی فیاض عباس فیاض نامی مجاہد کے تشییع جنازہ کا جلوس نکالا فیاض عباس بھی شام میں روضہ حضرت زینب (س) کی حفاظت میں شہید ہوئے ہیں۔جلوس جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے امام خمینی(رہ)، امام خامنہ ای اور حزب اللہ کی تصویری اٹھا رکھی تھی جبکہ لبیک یا زینب کے نعرے بلند کر رہے تھے تشییع جنازہ کا یہ جلوس شہر صور کے سڑکوں سے گزرتا ہوا قبرستان شہر حاریص میں اختتام پذیر ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲